تحریک انصاف کے رہنماؤں کا عمران خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف عمران خان کی پشت پناہی میں اپنی منزل سے دور ہوتی جاری ہے, اکبر ایس بابر


ویب ڈیسک September 20, 2015
تحریک انصاف عمران خان کی کی پشت پناہی میں اپنی منزل سے دور ہوتی جاری ہے, اکبر ایس بابر۔ فوٹو: فائل

WARSAW: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی سربراہ عمران خان کو شو کاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اکبر ایس بابر نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اجرتی سیاست دانوں کے ٹولے کے ہتھے چڑھ چکی ہے جن میں کچھ کرپٹ عناصر اور پارٹی کے پرانے اراکین شامل ہیں جنہوں نے پارٹی پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ پارٹی عمران خان کی پشت پناہی میں اپنی منزل سے دور ہوتی جاری ہے جس کے باعث پارٹی رہنماؤں نے چیر مین تحریک انصاف عمران خان کو شو کاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ ایک چارج شیٹ بھی دی جائے گی جس میں عمران خان پر لگائے گئے تمام الزامات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں