بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا چل بسے

جگ موہن ڈالمیا کو 2 روز قبل سینے میں کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 20, 2015
جگ موہن ڈالمیا 36 سال سے بھارتی کرکٹ بورڈ سے وابستہ تھے فوٹو: فائل

بورڈ آف کنٹرول فورکرکٹ انڈیا کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے چل بسے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا کو 2 روز قبل سینے میں کی تکلیف کے باعث کولکتہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جگ موہن ڈالمیا 36 سال سے بھارتی کرکٹ بورڈ سے وابستہ تھے جب کہ وہ 3 سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر بھی رہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔