سپرلیگ معاشی نکتہ نظرسے بہت اہم ہے اور یہ ہماری اہم پراڈکٹ ثابت ہوگی شہریارخان
پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی لانچنگ تقریب میں نامور کرکٹرز ،فنکارز اور بورڈ آفیشلز نے شرکت کی
پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں نامور کرکٹرز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی جب کہ چیرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ معاشی نکتہ نظرسے بہت اہم ہے۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق کرکٹر وسیم اکرم، شاہد آفریدی ، مصباح الحق، کوچ وقار یونس سمیت دیگر کھلاڑیوں ،بورڈ آفیشلز اور فنکاروں نے بھی شرکت کی جب کہ خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی تقریب میں شریک تھیں۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پروجیکٹ کے تمام افراد کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور آج پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اہم دن ہے جب کہ پاکستان سپرلیگ معاشی نکتہ نظرسے بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیائےکرکٹ کے 2 بڑےنام پاکستان سپر لیگ کےسفیرہیں اور سپرلیگ ہماری اہم پراڈکٹ ثابت ہوگی جب کہ عالمی سطح کے کرکٹرزآنے سے ہمارے کرکٹرزکوفائدہ ہوگا ۔
https://www.dailymotion.com/video/x37dlvh_psl_news