رواں سال نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ نہیں ہوگا وزیراعظم نوازشریف
نجی اسکولوں کی فیسوں کے لیے یکساں نظام بنایا جائے، وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت
لاہور:
پرائیوٹ اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کا احتجاج رنگ لے آیا جب کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رواں سال نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ رواں سال نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافہ نہیں ہوگا جب کہ انہوں نے وزارت تعلیم اور کیڈ کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی اسکولوں کی فیسوں کے لیے یکساں نظام بنایا جائے اور وزارت تعلیم حکم پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
واضح رہے پرائیوٹ اسکولوں کی جانب اسکول کی فیسوں میں اضافے کے اعلان کے بعد بچوں کے والدین نے ملک بھر میں احتجاج کیا جس کے بعد سندھ حکومت نے فیسوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان بھی کردیا ہے۔