وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت آج اہم اجلاس ہوگا

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہوں گے۔


ویب ڈیسک September 21, 2015
اجلاس سےقبل وزیر داخلہ چودھری نثاروزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ فوٹو:فائل

لاہور: وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت آج اہم اجلاس ہوگا جس میں سانحہ پشاور،ضرب عضب سمیت ملک میں امن و امان کی صورتحال پرغورہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت آج اہم اجلاس متوقع ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت سینیر سول و عسکری حکام شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں سانحہ پشاور،ضرب عضب سمیت ملک میں امن و امان کی صورتحال پرغورہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سےقبل وزیر داخلہ چودھری نثاروزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جس میں چودھری نثاروزیر اعظم کوملک میں امن امان کی صورتحال سےآگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں