اسٹیل ملز ملازمین کو آج 2 ماہ کی تنخواہ ملنے کا امکان

گیس فراہمی بھی جلد شروع ہو جائیگی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا، ترجمان پاکستان اسٹیل


Khususi Reporter September 21, 2015
گیس فراہمی بھی جلد شروع ہو جائیگی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا، ترجمان پاکستان اسٹیل۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو آج دوماہ کی تنخواہ ملنے کا امکان ہے۔ گیس کی سپلائی بھی جلد شروع ہوجائے گی جس سے اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان شازم اختر نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز قومی اثاثہ ہے جو اب بھی منافع بخش ادارہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، سوئی سدرن گیس کی طرف سے گیس کی سپلائی جاری ہونے سے اس کی پیداوار میں بھر پور اضافہ ہو گا۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ باوجود مالی مشکلات کے پاکستان اسٹیل پوسٹ ڈیٹڈ چیک کے ذریعے گیس بلز کی ادائیگی کو یقینی بنائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی چار مہینوں کی تنخواہ واجب الادا ہے، عید سے قبل دو ماہ کی تنخواہ ملنے سے ملازمین کو کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |