کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بھی مندی چھائی رہی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ کےدوران کےایس ای 100 انڈیکس 33849.40پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا


آن لائن September 21, 2015
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 33849.40پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا فوٹو: اے ایف پی/فائل

گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 9 بالائی حدوں سے نیچے گر گیا اور 33 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا۔

گزشتہ پیر تا جمعہ کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث رونما ہونے والی مندی کے سبب کراچی اسٹاک ما رکیٹ میں سرمایہ کاروں کے209ارب روپے ڈوب گئے جس سے اسٹاک مارکیٹ کامجموعی سرمایہ72کھرب روپے کی سطح سے کم ہوکر 70کھرب روپے رہ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کے انخلا برآمدکنندگان کے دباؤ پرروپے کی قدر میں کمی کے خدشات نیب کی جانب سے بروکرز کے خلاف تحقیقات شروع ہونے کی افواہوں کے باعث حصص کی سرگرمیاں ماند رہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان بھی مارکیٹ کو مثبت سمت کی جانب نہیں لے جا سکا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے 5دنوں میں سے 4روز تک مندی کارحجان غالب رہاجبکہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکوری اور گزشتہ سیشن میں متواتر مندی کی وجہ سے مستحکم کمپنیوں کی نچلی قیمتوں پر آئے ہوئے حصص کی خرید اری کے باعث صرف بدھ کو تیزی کا رحجان دیکھا گیا تھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 33849.40پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی مدت کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 32728.20 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ پیر تا جمعہ کے ایس ای 100انڈیکس میں 911.77 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 33672.72 پوائنٹس سے گھٹ کر 32760.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 785.26 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 19705.62 پوائنٹس اور کے ایس ای ال شیئرز انڈیکس 23561.62 پوائنٹس سے گھٹ کر 22981.40 پوائنٹس پر آگیا۔ مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے سے 2 کھرب 9 ارب 31 کروڑ 5 لاکھ 16 ہزار 919 روپے کی کمی ہوئی جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72 کھرب 47 ارب 93 کروڑ 57 لاکھ 7 ہزار 97 روپے سے گھٹ کر 70 کھرب 38 ارب 62 کروڑ 51 لاکھ 90 ہزار 178 روپے رہ گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ کاروباری سرگرمیاں 18 کروڑ 28 لاکھ 31ہزار شیئرز رہیں، اس دن ٹریڈنگ ویلیو 9 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 10 کروڑ 40 لاکھ 43 ہزار حصص رہا، اس دن ٹریڈنگ ویلیو4ارب تک محدود رہی۔ مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1801 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 643 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 1049 میں کمی جبکہ 109 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پٹرولیم، دیوان سیمنٹ، پاک الیکٹرون، کے الیکٹرک، ٹی آر جی پاک، جہانگیر صدیقی کمپنی، پیس پاک، دیوان سیمنٹ، سوئی نادرن گیس سرفہرست رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں