پی پی پنجاب نے بلدیاتی انتخابات میں جوڑتوڑ کا اختیار مقامی قیادت کودے دیا
پارٹی قیادت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سرگرم نہیں ہو سکی
پاکستان پیپلزپارٹی کا پنجاب میں صوبائی سطح پر تحریک انصاف کیساتھ بات چیت پر پیش رفت نہ ہونے پر ضلعی سطح کی قیادت کو اختیار دیدیا ہے کہ وہ جوڑ توڑ کریں جبکہ ٹکٹوں کا فیصلہ بھی وہی کریں جبکہ پارٹی کی صوبائی کمیٹی تاحال پارٹی کو منظم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ذمے داری پارٹی صدر میاں منظور وٹو ، تنویر اشرف کائرہ اور ندیم افضل گوندل کو دی ہے مگر پارٹی قیادت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سرگرم نہیں ہو سکی ۔ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ملکر بلدیاتی الیکشن لڑنے کے حوالے سے بھی کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی۔