تحریک انصاف نے پارٹی سربراہ کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی کا اقدام چیلنج کردیا

الیکشن کمیشن کو ارکان اسمبلی اور پارٹی سربراہ پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگانے کا اختیار نہیں، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک September 21, 2015
ضابطہ اخلاق کے مطابق پارٹی سربراہان، وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعت کے سربراہ پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی کےاقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی سربراہ پر ضمنی انتخاب کے لئے مہم چلانے پابندی لگا رکھی ہے، الیکشن کمیشن کو اس طرح کی پابندی لگانے کا اختیار نہیں، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد اس پابندی کو فوری طور پر کالعدم قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشجن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پارٹی سربراہان، وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔