کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے سپر ہائی پر واقع مویشی منڈی میں لگے ٹینٹ اکھڑ گئے


ویب ڈیسک September 21, 2015
بارزش کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے وقت سے پہلے ہی گھروں کا رخ کیا فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے جہاں کئی دنوں سے جاری گرمی کی لہر کا خاتمہ کردیا ہے وہیں شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

کراچی میں گزشتہ چند روز سے جاری شدید گرمی کی لہر پیر کے روز بھی برقرار رہی اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن ہیٹ انڈیکس بڑھنے کی وجہ سے اس کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی گئی۔

سہہ پہر کے وقت قدرت کو کراچی کے باسیوں کی حالت پر رحم آہی گیا اور موسم بتدریج بدلنا شروع ہوا، پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں اور پھر موسم ابرآلود ہوا جس کے بعد گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور ملیر میں بادل خوب جم کر برسے جب کہ نارتھ کراچی، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا اور سپر ہائی وے پر ہلکی بارش ہوئی۔

دوسری جانب 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے سپر ہائی وے پر مویشی منڈی میں لگے کیمپ اکھڑ گئے اور بھگدڑ مچنے کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ بارش کے باعث مویشی منڈی میں پانی بھرنے کے نتیجے میں کیچر جمع ہوگیا جس سے بیوپاریوں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں