آئل ٹینکرز کی ہڑتال جاری گھی کی قلت پیدا ہو گئی

پام آئل کی سپلائی بند ہونے سے منا فع خوروں نے قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا.


Nama Nigar October 21, 2012
پام آئل کی سپلائی بند ہونے سے منا فع خوروں نے قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا. فوٹو فائل

فیکٹریوں کو تیل سپلائی کرنے والے ٹینکروں کی 16روز سے جاری ہڑتال کے باعث دوڑ میں گھی کی قلت پیدا ہوگئی۔

جبکہ منا فع خوروں نے قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے ۔ اس وقت لوکل گھی 16 کلو کے کنستر کی قیمت1900 کی بجائے 2200 روپے جبکہ بناسپتی 16کا کنستر 2150 سے بڑھ کر 2300 میں فروخت کیا جا رہا ہے، لیکن حکومت کوئی نوٹس نہیں لے رہی اگر یہی صورت حال رہی تو عید کی متوقع خریداری کے باعث 16کلو کا کنستر کی قیمت 2500 روپے تک جانے کا اندیشہ ہے۔

بندر گاہ سے پام آئل لانے والے ٹینکرز اپنے مطالبات منوانے کے لیے 16روز سے ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے فیکٹریوں میں ترسیل بند اور ملک میں گھی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ مارکیٹ میں اب گھی بلیک میں منہ مانگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، جس کے باعث عید کے قریب عام صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد مسئلے کو حل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں