توانائی کے شعبے میں 980 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے عمران خان
مک مکا کی سیاست نے 2سال تک کرپشن کی یہ داستان چھپائے رکھی، چیئرمین تحریک انصاف
ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران توانائی کے شعبے میں 980 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر میں اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ توانائی کے شعبے سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے 980 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے، اس رپورٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ قومی خزانے میں کس طرح اربوں روپے کا گھپلا کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ مک مکا کی سیاست نے 2سال تک کرپشن کی یہ داستان چھپائے رکھی، بدعنوانی اور بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کا کڑا احتساب کیا جائے اور قومی خزانےکو980ارب روپے کا ٹیکہ لگانے والوں کو فوری طور پر پکڑا جائے۔
واضح رہے کہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے اپنی آڈٹ رپورٹ میں واپڈا سمیت دیگر پاور کمپنیز کے اکاؤنٹس میں 980 ارب روپے کے خرد برد اور گزشتہ چند سالوں کے دوران 4 کھرب 2 ارب روپے کا آڈٹ نہ ہونے کی نشاندہی کی ہے.