بڈھ بیر کیمپ پر حملے کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

خیبر پختونخوا کے غیرت مند اور محب وطن شہری افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک September 21, 2015
صوبائی اسمبلی کے ارکان شہدائے بڈھ بیر کی قربانیوں کو خراج عقدیت پیش کرتے ہیں،قرارداد کا متن فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے بڈھ بیر کیمپ پر حملے کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

خیبر پختون خوا اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم ہرقسم کی قربانی کے لیے تیارہے، اس قسم کے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ خیبر پختونخوا کے غیرت مند اور محب وطن شہری افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، صوبائی اسمبلی کے ارکان شہدائے بڈھ بیر کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بڈھ بیر کیمپ پر کئے گئے حملے جیسی دہشت گردی کی کارروائیاں امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اس قسم کےحملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات ناکافی ہیں۔

واضح رہے کہ بڈھ بیر میں قائم پاک فضائیہ کیمپ پر جمعے کی علی الصبح ہونے والے حملے میں 26 اہلکاروں سمیت 30 افراد جاں بحق جب کہ جوابی کارروائی میں 14 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں