پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے شیڈول کا اعلان

پولنگ 3 دسمبر کو ہوگی جس کے لئے کاغذات نامزدگی 3 سے 7 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

پولنگ 3 دسمبر کو ہوگی جس کے لئے کاغذات نامزدگی 3 سے 7 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔، فوٹو:فائل

MIRPUR (AJK):
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا۔


الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے پولنگ 3 دسمبر کو ہوگی جس کے لئے کاغذات نامزدگی 3 سے 7 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 سے 13 اکتوبر تک ہوگی۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں 30 اکتوبرتک دائرکی جاسکیں گی جب کہ اپیلوں پر فیصلے 5 نومبر تک ہوں گے اور تیسرے مرحلے میں امیدوارکاغذات نامزدگی 6 نومبرکو واپس لے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پبلک نوٹس کا اجرا 28 ستمبراور پولنگ 3 دسمبر کو ہوگی جب کہ دونوں صوبائی حکومتوں نے امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق یقین دہانی کرادی ہے۔
Load Next Story