کراچی کے علاقے ناظم آباد سے ’’را‘‘ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار

گرفتاردہشتگرد ندیم عرف انکل واٹربورڈ کا ملازم ہےجب کہ ملزم بھارت سے دہشتگردی کی تربیت لے کر آیا، ایس ایس پی نویدخواجہ

گرفتاردہشتگرد ندیم عرف انکل واٹربورڈ کا ملازم ہےجب کہ ملزم بھارت سے دہشتگردی کی تربیت لے کر آیا، ایس ایس پی نویدخواجہ، فوٹو:فائل

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ناظم آباد سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جسے بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کا مبینہ ایجنٹ قرار دیا ہے۔


ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرکے دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' سے ہے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد ندیم عرف انکل کا تعلق جاوید لنگڑا گروپ سے اور یہ واٹر بورڈ کا ملازم ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد مبینہ طور پر ''را'' کا ایجنٹ ہے، ملزم بھارت میں فرید پور سےدہشت گردی کی تربیت لے کر آیا اور کراچی میں بھی دہشت گردی کی تربیت دیتا تھا۔
Load Next Story