آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی آئی ایس پی آر

دہشتگرد نوشہرہ میں مسجد پر خودکش حملے،میجر جنرل ثنا اللہ عباسی اورکرنل توصیف پر بھی حملے میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

دہشتگرد نوشہرہ میں مسجد پر خودکش حملے،میجر جنرل ثنا اللہ عباسی اورکرنل توصیف پر بھی حملے میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر، فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد خیبرپختونخوا میں شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جب کہ دہشت گرد مستونگ میں فرقہ وارنہ قتل کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔



ترجمان پاک فوج کےمطابق دہشت گرد نوشہرہ میں مسجد پر خودکش حملے، میجر جنرل ثنا اللہ عباسی اور کرنل توصیف پر بھی حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق ایک دہشت گرد کو عمر قید بھی دی گئی ہے۔




آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں سید زمان خان، عبیداللہ خان، محمود، قاری زبیر، رب نواز، سہیل، عمران، اسلم خان اورجمیل الرحمان بھی شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ حرکت الجہاد کے سید زمان نے خیبرپختونخوا میں فورسز پر حملہ کیا جس میں 6 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے، حرکت الجہاد اسلامی کے عبیداللہ اور محمود بھی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں جب کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری زبیر نے نوشہرہ میں مسجد پر حملہ کیا۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا رب نواز اور سہیل فوجیوں اور بنوں جیل حملے کے مجرم ہیں، جمیل کالعدم تحریک طالبان سوات کا ممبر اور میجرجنرل ثنااللہ عباسی پر حملے کا مجرم ہے جب کہ عمران مستونگ میں 27 افراد کے فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حرکت الجہاد اسلامی کے جمشید رضا کو عمر قید کی سزا دی گئی جو فوج پر حملوں اور 2 سپاہیوں کے قتل میں ملوث ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x37gkps_pakistan-army-chief_news
Load Next Story