اسٹارز کی چمک ملکی میدانوں پر چھایا اندھیرا چھٹ گیا پاکستان آ ل اسٹار کامیاب
شائقین کا سیلاب نیشنل اسٹیڈیم میں امڈ آیا، 223 کا ہدف دیکھ کر انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی سانس۔۔۔
غیرملکی ستاروں کی روشنی سے پاکستانی میدانوں پر چھایا اندھیرا چھٹ گیا، ساڑھے 3 برس بعد پہلا بڑا میچ دیکھ کر شائقین کے چہرے کھل اٹھے۔
پاکستان اسٹارز الیون اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کا معرکہ دیکھنے کیلیے شائقین کا سیلاب نیشنل اسٹیڈیم میں امڈ آیا، تماشائیوں کا انتہا پر پہنچا ہوا جوش و خروش پاک بھارت مقابلے کی یادیں تازہ کرتا رہا، میزبان سائیڈ کے بڑے اسٹارز نے چھوٹی بائونڈریز کے اندر مہمان کھلاڑیوں کو چن چن کر شکار کیا، پہلے میچ میں انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو 84 رنز سے شکست ہوئی، 223 کا ہدف دیکھ کر ہی حریف سائیڈ کے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی سانس پھولنے لگی، سنتھ جے سوریا کے صرف 10 رنز پر آئوٹ ہونے سے بچی کھچی ہمت بھی جواب دے گئی، شاپور زدران نے 42 اور لوٹس بوسمین نے 27 رنز کی اننگز سے مہمان ٹیم کا اسکور8 وکٹ پر 138 رنز تک پہنچایا۔
تابش خان نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا، وہاب ریاض نے بھی دو کھلاڑیوں پر ہاتھ صاف کیا۔ اس سے قبل پاکستان اسٹار الیون نے7 وکٹ پر 222 رنز بنائے، عمراکمل 67 پر ناٹ آئوٹ رہے، شاہ زیب حسن نے 54 رنز بنائے، مہمان کھلاڑیوں کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی، کئی آسان کیچز ڈراپ کیے، تھانڈی تشابالالا نے 3 اور شاپور زدران نے دو وکٹیں لیں۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے منعقد ہونے والی دو نمائشی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے کے ساتھ ہی پاکستانی کرکٹ پر تین برسوں سے چھایا اندھیرا چھٹنا شروع ہوگیا، مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعدانٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پاکستان پر بند ہوگئے تھے جو اب ایک بار پھر کھلنا شروع ہوگئے ہیں، سری لنکا ہی کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کی قیادت میں بہادر غیرملکی پلیئرزکسی بھی قسم کے خوف کی پروا کیے بغیر پاکستان آئے اور یہاں پرکرکٹ کے میدانوں کو پھر سے آباد کرنے کی ابتدا کی، پاکستان کرکٹ ہمیشہ ان جراتمند کھلاڑیوں کی ممنون رہے گی۔
نمائشی میچ ہونے کے باوجود شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا، مقابلے کے آغاز سے کافی پہلے نیشنل اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے، ٹاس ہونے سے پہلے ہی 30 ہزار سے زائد کی گنجائش رکھنے والا یہ اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرگیا، تماشائیوں کے جوش کو دیکھتے ہوئے اس عام سے مقابلے سے پاک بھارت میچ کی یادیں تازہ ہورہی تھیں، مہمان سائیڈ کو فتح کیلیے 223 رنز کا ہدف ملا مگر وہ 8 وکٹ پرصرف 138 رنز بناسکی، جے سوریا (10) کو انور علی کی گیند پر شاہد آفریدی نے کیچ کیا، محمد شہزاد (14)کو وہاب نے بولڈ کیا۔
اسٹیون ٹیلر (15) وہاب کی دوسری وکٹ بنے، کیچ ناصر نے تھاما، 52کے مجموعی اسکور پر تابش خان نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی کمر توڑی، انھوں نے رکارڈو پاول (5) کے بعد جیرمین لاسن اور تشابالالا کو بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی، آندرے نیل (7) رن آئوٹ ہوئے، شاپور 42 رنز کی مزاحمتی اننگز کے بعد آفریدی کی گیند پر اسٹمپڈ ہوگئے، لوٹس بوسمین نے 16 گیندوں پر27 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ اس سے قبل پاکستان اسٹارز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 222 رنز بنائے، مہمان کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ نے عمران اور شاہ زیب کے درمیان 83 رنز کی اوپننگ شراکت میں اہم کردار ادا کیا، شاہ زیب 21 گیندوں پر 54 رنز بناکر تشابالالا کی پہلی وکٹ بنے، اگلے اوور میں عمران نذیر 29 رنز پر اسٹیون ٹیلر کا شکار بنے۔
کیچ تشابالالا کے ہاتھوں میں گیا،شاہد آفریدی 7 گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 18 رنز بناکر واپس لوٹ گئے، آندرے نیل نے انھیں جے سوریا کی مدد سے قابو کیا، ناصر جمشید (19) تشابالالا کی گیند پر وکٹ کیپر شہزاد کے ہاتھوں کیچ ہوئے، شعیب ملک (13) کو تشابالالا کی گیند پر شہزاد نے اسٹمپڈ کیا، فواد عالم (18) اور سرفراز احمد (0) شاپور زدران کی گیند پر سینفورڈ کا کیچ بنے، عمر اکمل 37 گیندوں پر 67 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔