وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

وزیر اعظم نواز شریف امریکا سے پہلے برطانیہ جائیں گے جہاں وہ عید الاضحیٰ منائیں گے

وزیر اعظم نواز شریف 30 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے ہیں تاہم وہ اس سے قبل برطانیہ جائیں گے اور وہیں عیدالاضحیٰ منائیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف امریکا سے پہلے برطانیہ جائیں گے جہاں وہ عیدالاضحیٰ منائیں گے۔ وزیر اعظم 25 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ چین کے صدر کی میزبانی میں دو الگ الگ کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد وہ پاکستان، امریکا،جاپان اور بنگلا دیش کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ امن کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف 30 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ یکم اکتوبر کو برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں سے وہ 3 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔
Load Next Story