پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

ترقی پانے والوں میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک September 22, 2015
ترقی پانے والوں میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ بھی شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی جب کہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل عاصم باجوہ بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے جب کہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل صادق علی، میجر جنرل عمر درانی، میجر جنرل عامر ریاض اور میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ شامل ہیں۔



آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈرتعینات، لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال کور کمانڈر راولپنڈی، لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات، لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کورکمانڈر لاہور ، لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کور کمانڈر منگلا اور لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کمانڈرسدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بدستورڈی جی آئی ایس پی آررہیں گے۔

واضح رہے کہ 4 لیفٹیننٹ جنرل 4 اکتوبر کو اپنے عہدوں سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں جن میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل طارق ندیم اور آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں