نمائشی میچز پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا پہلا قدم ثابت ہوں گے جے سوریا

جے سوریا نے پہلے میچ میں ٹاس کے موقع پر کہا کہ تماشائیوں کے جوش وخروش نے اس موقع کو شایان شان بنا دیا۔

جے سوریا نے پہلے میچ میں ٹاس کے موقع پر کہا کہ تماشائیوں کے جوش وخروش نے اس موقع کو شایان شان بنا دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے کپتان سنتھ جے سوریا نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا بدقسمتی کی بات ہے۔


انھوں نے پہلے میچ میں ٹاس کے موقع پر کہا کہ تماشائیوں کے جوش وخروش نے اس موقع کو شایان شان بنا دیا، شائقین کی اس بیتابی کو دیکھتے ہوئے یہی کہاجاسکتا ہے کہ پاکستان کا انٹرنیشنل میچز کی میزبانی نہ کرپانا بدقسمتی کی بات ہے لیکن یہ میچز کافی معاون رہیں گے، جے سوریا نے مزید کہا کہ یہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا پہلا قدم ثابت ہوگا مجھے ان میچوں کا حصہ بننے سے خاصی خوشی ہے۔
Load Next Story