افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا تک امن ممکن نہیں ملا اختر منصور
کابل حکومت ملک میں امن چاہتی ہے تو وہ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کو منسوخ کرے، افغان طالبان لیڈر
افغان طالبان ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ ملک میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا تک امن ممکن نہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ طالبان کا ماننا ہے کہ اگر ملک پر بیرونی تسلط نہ ہو تو افغان اپنے تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے ہی ڈھونڈ نکالیں گے، اگر کابل حکومت ملک میں امن چاہتی ہے تو وہ امریکا کے ساتھ اپنی سیکیورٹی ڈیل کو منسوخ کرے اور تمام غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے نکال دے۔ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا تک ملک میں امن نہیں ہوسکتا۔
ملا اختر منصور کا کہنا تھا کہ طالبان کے دشمن ہمارے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس کے لئے وہ براہ راست اور بالواسطہ طور پر من گھڑت اور جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملا عمر کی موت کے اعلان کے بعد یہ پہلا عید کا پیغام ہے کہ نئے طالبان لیڈر کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔