تحریک انصاف کی این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کی درخواست

حلقے میں کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہےاس لئے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہرفوج تعینات کی جائے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک September 22, 2015
حلقے میں کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہےاس لئے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہرفوج تعینات کی جائے، درخواست میں موقف۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کے لئے درخواست ریٹرنگ افسر کو دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کی درخواست باضابطہ طور پر ریٹرنگ افسر کو پیش کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراساں کیا جارہا ہے جب کہ ایک بلدیاتی امیدوار کو بھی قتل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال کے گھر کے باہر فائرنگ کی جارہی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے اپیل کی گئی ہے کہ حلقے میں پہلے ہی حالات کشیدہ ہیں اور خدشہ ہے کہ کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آئے اس لئے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے۔ ریٹرنگ افسر نے تحریک انصاف کی درخواست جمع کرلی ہے جس پر غور کے بعد حلقے میں فوج تعینات کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں