سندھ میں گھر گھر جاکر کھالیں جمع کرنے اور کیمپ لگانے پر پابندی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنےوالوں سے کھالیں ضبط کرلی جائیں گی


ویب ڈیسک September 22, 2015
عیدالاضحیٰ کے تینوں دن اسلحہ لیکرچلنے پر پابندی ہوگی فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالوں سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیاہے جس کےتحت کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے اور پوسٹرز یا بینرز کے ذریعے کھالیں مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے قربانی کی کھالوں سے متعلق جاری کئے ضابطہ اخلاق کے تحت صرف رجسٹرڈ تنظیموں اوردینی مدارس کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی لیکن کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے اور پوسٹرزیا بینرز کے ذریعے کھالیں مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی، کھالیں جمع کرنے کے لئے کمشنریا متعلقہ ڈی سی سے تحریری اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے تحت لوگ خود جہاں کھال دینا چاہیں وہاں اپنی مرضی سے دے سکتے ہیں، گھرگھرجاکر کسی کو زبردستی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کھالوں کی منتقلی کیلیےشناختی کارڈ ،ادارے کا کارڈ،اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنےوالوں سے کھالیں ضبط کرلی جائیں گی۔ اس کے علاوہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن اسلحہ لیکرچلنے پر پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔