بھارتی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کا پاسپورٹ معطل کردیا

سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا پاسپورٹ 4 ہفتوں کے لیے معطل کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک September 22, 2015
سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا پاسپورٹ 4 ہفتوں کے لیے معطل کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا، فوٹو:فائل

بھارتی حکومت نے حریت رہنماء سید علی گیلانی کا پاسپورٹ 4 ہفتوں کے لیے معطل کردیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی کو 27 ستمبر کو نیو یارک میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی جب کہ ان کے علاوہ مزید 2 کشمیری رہنماؤں کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کا پاسپورٹ 4 ہفتوں کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔