کراچی کےمختلف علاقوں سے ’’را‘‘ کے سہولت کار سمیت 8 ملزمان گرفتار سی ٹی ڈی
ملزم کے ایم سی میں سب انسپکٹر ہے اور اس نے ’’را‘‘کے دہشت گردوں کو پیسے دے کر بھارت بھجوایا، انچارج سی ٹی ڈی
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ''را'' کے سہولت کار سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انچارج سی ٹی ڈی ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق کراچی کے علاقے میں حب ریور روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں لیاری گینگ وار کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ نوید خواجہ کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ایک اور کارورائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را '' کے سہولت کار عادل انصاری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق ملزم کے ایم سی میں سب انسپکٹر ہے اور اس نے ''را''کے دہشت گردوں کو پیسے دے کر بھارت بھجوایا۔