بھارت میں زندہ شخص کے اوپر سڑک بنادی گئی
لال برمن نامی شخص گھر واپس آرہا تھا کہ نشے کی حالت میں بے ہوش ہوکر گڑھے میں جا گرا
بھارت میں بے حسی اور لاپرواہی کی ایک مثال اس وقت سامنے آئی جب بے ہوش ہوکر گڑھے میں گرنے والے ایک شخص پر سڑک تعمیر کردی گئی اور وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔
یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی میں پیش آیا جہاں لال برمن نامی 45 سالہ شخص رات کے اوقات میں گھر واپس آرہا تھا کہ نشے کی حالت میں وہ ایسی جگہ گڑھے میں جا گرا جہاں سڑکی تعمیر کا کام جاری تھی، نشے کی حالت میں گڑھے میں کرنے والا شخص بے ہوش ہوگیا اور اگلے روز مزدوروں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو جاری کردیا گڑھے کو ملبے سے پر کرکے ہموار کردیا، اس دوران مزدوروں کی نظر سے گڑھے میں گرا شخص اوجھل رہا جب کہ سڑک کی تعمیر کے دوران اسے ہموار کرنے کے لیے اس پر بھاری بھرکم رولر بھی چلادیا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
اگلے روز مقامی افراد نے جب زیر تعمیرسڑک میں سے ہاتھ اور شرٹ نکلی دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اس شخص کو مردہ حالت میں باہر نکالا گیا، واقعے کے بعد مقامی افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئےعلاقے کی مرکزی سڑک کو بند کردیا۔
مدھیہ پردیش کی حکومت نے واقعے میں مرنے والے برمن شخص کے ورثا کو50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ ریاست کے ایک سینیئر وزیر سرتاج سنگھ نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے تاہم ابتدائی طور پر ملبہ پھینکنے والے ڈمپر کے ڈرائیور اور ایک مزدور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x37ivsu_road-on-drunk-man_news