مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے وزیراعظم نوازشریف

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہوگی، وزیراعظم کی لندن میں میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک September 22, 2015
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہوگی، وزیراعظم کی لندن میں میڈیا سے گفتگو، فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہوگی کیونکہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے جسے حل کرنا بہت ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q94/q94.webp

لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور خطے میں اپنا کردار درست طریقے سے ادا کررہا ہے جب کہ ہم اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لائے ہیں جس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لیے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جب کہ دھرنے منفی سیاست ہیں اس لیے ہمیں مثبت رہنا چاہیے کیونکہ نئے چیف جسٹس نےبھی کہاکہ دھرنوں کی وجہ سےفیصلوں میں تاخیرہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 سال سے زائد حکمرانی کرنے والوں کو بھی بجلی کے مسئلے کے لیے کام کرنا چاہیے تھا لیکن گزشتہ حکومتوں نے برطرف لوگوں کوواپس بلاکر 15 سال کی تنخواہیں دیں۔

https://img.express.pk/media/images/q125/q125.webp

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہوگی کیونکہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے جسے حل کرنا بہت ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے جب کہ اس مسئلے کو جنرل اسمبلی سمیت تمام فورم پر اٹھانا چاہیے اس لیے دونوں ممالک جتنی جلدی مسئلہ کشمیر حل کریں گے اتنی ہی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسائے تبدیل نہیں کیے جاسکتے لہٰذا پاکستان اور بھارت کو اچھے پڑوسیوں کی طرح رہنا چاہیے۔

https://img.express.pk/media/images/q223/q223.webp

پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کےساتھ مل کرخطےمیں امن کے لیے کوششیں کریں گے جب کہ دونوں ممالک نے مل کر دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عہد کیا ہے اور افغان صدر نے خود فون پر اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q321/q321.webp

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے اسلام آباد سے روانہ ہوئے، وزیراعظم نوازشریف امریکا سے پہلے برطانیہ جائیں گے جہاں وہ عیدالاضحیٰ منائیں گے۔ وزیر اعظم 25 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ چین کے صدر کی میزبانی میں دو الگ الگ کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد وہ پاکستان، امریکا،جاپان اور بنگلا دیش کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ امن کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q420/q420.webp

وزیراعظم نواز شریف 30 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ یکم اکتوبر کو برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں سے وہ 3 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں