سابق انگلش کپتان ٹونی گریگ بھی کینسر کے مرض میں مبتلا
بیماری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کے لیے جلد بائیوپسی کے مرحلے سے گزریں گے.
سابق انگلش کپتان ٹونی گریگ بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔
ان کے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جلد ہی وہ بائیوپسی کے مرحلے سے گزریں گے تاکہ مرض کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکے اسی سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ ان کے علاج میں کتنا وقت صرف ہوگا۔ گریگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کچھ دشوار ترین وقت گزارا یہ بھی ان میں سے ایک ہے، میں باکسنگ گلوز پہن کر ایسی فائٹ کیلیے تیار ہوں جو پہلے کبھی نہیں لڑی، میری اہلیہ ویون اس لڑائی میں میرے ساتھ ہے۔ ٹونی گریگ اب بھی ٹی وی کمنٹیٹر کی صورت میں کرکٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔
مئی میں ان کو کھانسی کا مرض لاحق ہوا جس میں افاقہ نہ ہونے پر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کرائے گئے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ ان کے دائیں پھیپھڑے پر زخم ہے، ٹورنامنٹ سے واپس آسٹریلیا پہنچنے پر جب ان کے پھیپھڑے سے بہت زیادہ رطوبت خارج ہوئی تو مزید ٹیسٹ سے کینسر کا انکشاف ہوا۔
گریگ کا کہنا ہے کہ میں اس وقت اپنے مستقبل کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ آسٹریلوی چینل 9 کے ساتھ سمر سیزن میں کام کرسکوں گا یا نہیں میری 100 فیصد ترجیح میری فیملی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو کے بھی کینسر کے مرض کا شکار ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، رواں برس بھارتی آل رائونڈر یوراج سنگھ بھی کینسر کا علاج کراچکے ہیں۔