امید ہے پشاور واقعے کے شواہد دکھانے پر افغانستان کسی اور کی زبان نہیں بولے گا چوہدری نثار

غیر ضروری بد گمانی افغانستان كی طرف سے ہے اور ہم اسے جواب دہ نہیں، وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک September 22, 2015
غیر ضروری بد گمانی افغانستان كی طرف سے ہے اور ہم اسے جواب دہ نہیں، وفاقی وزیر داخلہ، فوٹو:فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے كہا ہے كہ بڈھ بیر حملے کے شواہد افغان حكومت کے سامنے رکھے جائیں گے اور توقع ہےکہ افغانستان كسی اوركی زبان نہیں بولے گا اور ذمہ داری كا مظاہرہ كرے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q519/q519.webp

https://img.express.pk/media/images/PAF-attack/PAF-attack.webp

اسلام آباد میں ماتحت اداروں كے سربراہان كے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات كرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ پشاور واقعہ میں ملوث 14 دہشت گردمارے گئے اور9 كی ابھی شناخت نہیں ہو سكی جب کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ گروپ افغانستان سے آپریٹ كررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور حملے کے شواہد افغان حكومت کے سامنے رکھے جائیں گے اور توقع ہے کہ افغانستان كسی اوركی زبان نہیں بولے گااور ذمہ داری كا مظاہرہ كرے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q615/q615.webp

چوہدری نثار علی نے کہا کہ افغانستان كا نہ ہم نے قرضہ دینا ہے نہ ہی ہم خائف ہیں اور نہ ہی اسے جواب دہ ہیں، غیر ضروری بد گمانی افغانستان كی طرف سے ہے، ہم افغانستان كی بہتری چاہتے ہیں جب کہ معاہدے كے مطابق سفارتی اورعسكری ذرائع سے معاملات اٹھائے جانے چاہئیں لیکن افغانستان كی كمزوری كی وجہ سے ایسانہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور واقعہ كے بعد ڈی جی آئی ایس پی آرنے ذمہ دارانہ بیان دیا کیونکہ افغانستان میں كوئی چھینك بھی مارے تو كہا جاتاہے پاكستان سے جیسے بم گرایاگیاہے۔

https://img.express.pk/media/images/q712/q712.webp

https://img.express.pk/media/images/Pak-afghan-border/Pak-afghan-border.webp

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مطلوب افراد كی حوالگی كے معاملے پر كوئی پیش رفت نہیں ہوئی، پاک افغان بارڈرپردر اندازی روكنے كا مستقل حل باڑ ہے لیكن پشتون خاندان دونوں اطراف بٹے ہوئے ہیں، افغانستان بارڈر مینیجمنٹ كو اپنے حق میں بہترنہیں سمجھتا تاہم پاكستان افغانستان كی بہتری كا خواہش مندہے۔

https://img.express.pk/media/images/q811/q811.webp

دریں اثناء وزارت داخلہ كے ماتحت اداروں كے سربراہان كے اجلاس كی صدارت كرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے پشارواقعہ كے بعداہم عمارتوں كے سیكیورٹی آڈٹ پر رپورٹ طلب كرلی جب کہ عیدپرتمام پولیس افسران كی چھٹیاں منسوخ كرنے كا حكم دیا۔ وزیر داخلہ نے جعلی شناختی كارڈ سے متعلق تشكیل دی جانے والی كمیٹی كے غیرفعال ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں