افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
جاوزان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کرکے 10 افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا، حکام
جنوبی افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبے جاوزان اور بلخ میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق پہلا حملہ صوبے جاوزان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں 10 افغان فوجی مارے گئے جب کہ دوسرا حملہ صوبے بلخ کے ڈسٹرکٹ دولت آباد میں جہاں پیٹرولنگ پر موجود پولیس کی گاڑی سڑک کنارے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔