نامورفنکاروں نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کو مستردکردیا
محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی بھارتی فلم یا ڈرامے میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے بھارتی فلموں یا ڈراموں میں کام کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بہت اچھا کام ہورہا ہے ہمیں اس وقت اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی اعزاز کی بات نہیں ہے۔
پاکستانی فنکاروں شان، سعود، معمر رانا، فہد مصطفی،مصطفی قریشی اور دیگر فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی متعدد بار پیش کش ہوچکی ہے لیکن ان فنکاروں نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی بھارتی فلم یا ڈرامے میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دونوں شعبوں میں جو کام ہورہا ہے وہ بہت قابل ستائش ہے مستقبل میں ہم اور بھی بہتر انداز میں کام کریں گے تو لوگ بھارتی فلموں کو بھول جائیں گے،پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہونی چاہیے اور اس کا راستہ اسی وقت روکا جاسکتا ہے کہ جب ہم اچھی ،معیاری فلمیں بنائیں گے۔