بڑی صنعتوں کی پیداوار میں46فیصد کا اضافہ

جون 2015 کے مقابلے میں جولائی 2015 کے دوران بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی پیداوار میں 3.70فیصد کمی ہوئی۔


Business Desk September 23, 2015
اعدادوشمار کے مطابق جون 2015 کے مقابلے میں جولائی 2015 کے دوران بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی پیداوار میں 3.70فیصد کمی ہوئی۔ فوٹو: فائل

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران سال بہ سال 4.67 فیصد کا اضافہ ہوا جس میں آٹو، فرٹیلائزر اور فارماسیوٹیکل سیکٹر نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015 میں ٹیکسٹائل، فوڈ، آٹو، لیدر سمیت بیشتر شعبوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم الیکٹرونکس اور انجینئرنگ سمیت 5 شعبے سکڑگئے۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2014 کے مقابلے میں جولائی 2015 کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 0.65 فیصد، اشیائے خوراک ومشروبات کی پیداوار میں 1.27 فیصد، کوک و پٹرولیم مصنوعات3.35 فیصد، فارماسیوٹیکلز 7.22 فیصد، کیمیکلز 15.19 فیصد، غیردھاتی معدنی مصنوعات 4.72 فیصد، آٹو موبائلز 52.50 فیصد، آئرن واسٹیل پروڈکٹس 0.26 فیصد، کھاد 19.10 فیصداور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 10.84 فیصد اضافہ ہوا جبکہ الیکٹرونکس کی پیداوار میں 3.97 فیصد، پیپراینڈ بورڈ 21 فیصد، انجینئرنگ پروڈکٹس6.18 فیصد، ربر پروڈکٹس 1.14 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 32.78 فیصد کمی ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جون 2015 کے مقابلے میں جولائی 2015 کے دوران بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی پیداوار میں 3.70فیصد کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں