افغانستان ساتھیوں کی فائرنگ سے 6اہلکار ہلاک 6طالبان مارے گئے
باورچی اور اہلکار نے پہلے اپنے ساتھیوں کوزہریلا کھانا دیکر بیہوش کیا پھر انھیں ہلاک کردیا
افغانستان میں افغان اہلکاروں نے پہلے زہر دیکر اور بعد میں فائرنگ کرکے اپنے ہی 6 ساتھیوں کو ہلاک کردیا، 6 طالبان بھی مارے گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شورش زدہ صوبے ہلمند کے ضلع گریشک میں ایک باورچی اور پولیس اہلکار نے پہلے اپنے ساتھیوں کو زہر والا کھانا دیا اور بعد میں جب اہلکار بیہوش ہو گئے تو ان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ قتل کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باورچی ابھی تک مفرور ہے۔ پولیس حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ واقعے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
دریں اثنا اتحادی فوج نے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 6 طالبان کو ہلاک اور ایک اہم کمانڈر ملا عبد الرحمان سمیت 9 طالبان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔آن لائن کے مطابق افغانستان میں طالبان نے روسی ہیلی کاپٹر کو کا نشانہ بنایا تاہم عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغان صوبہ پکتیا میں طالبان نے روسی ہیلی کاپٹر ایم آئی ایٹ پر فائرنگ کی تاہم ہیلی کاپٹر کا عملہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔