برطانیہ حکومتی کفایت شعاری مہم کیخلاف ہزاروں افراد کے مظاہرے

مظاہرے لندن سمیت پورے ملک میں ہوئے، حکومتی اقدامات کی مذمت۔


Online/AFP October 21, 2012
مہم نوکریوں، ہماری خدمات اور معیار زندگی کو نقصان پہنچا رہی ہے، مقررین. فوٹو: فائل

برطانوی حکومت کی طرف سے کفایت شعاری مہم کیخلاف لندن سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر 'کٹوتیاں نہیں' اور 'ٹیکس میں انصاف نہ کہ ٹیکس' جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے برطانیہ کے بڑے خسارے کی کمی دور کرنے کے لیے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی اتحادی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کی مذمت کی۔

ٹریڈ یونینوں کی مرکزی تنظیم کے جنرل سیکریٹری برینڈن ہاربر نے ہائڈ پارک میں مارچ کے اختتام پر ریلی سے خطاب میں کہا کہ کفایت شعاری مہم نوکریوں، ہماری خدمات اور معیار زندگی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ برطانیہ کی سب سے بڑی نجی ٹریڈ یونین یونیسن کے رہنما ڈیو پرنٹس نے کہا کہ حکومت کی کٹوتیوں نے ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں موجود ہم لاکھوں لوگوں کی آواز کی شنوائی نہیں، ہم اب مزید انتظار نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |