نواز مودی ملاقات کی قیاس آرائیاںدونوں نیویارک کے ایک ہی ہوٹل ٹھہریں گے

سرکاری طور دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات کا کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا


INP September 23, 2015
سرکاری طور دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات کا کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا۔فوٹو:رائٹرز

KARACHI: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک پہنچنے پروزیر اعظم نوا زشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی ایک ہی ہوٹل میں قیام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہی ہوٹل میں قیام کے دوران دونوں رہنماؤں کی آپس میں ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں لیکن سرکاری طور دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات کا کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا۔ بھارتی وزیر اعظم مودی آج شام نیویارک پہنچیں گے اور والڈروف آسٹوریا ہوٹل میں قیام کریں گے جبکہ نواز شریف جمعہ کی شام کو پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |