وزیراعظم سوئس بینکوںسے رقم واپس لانیکاعزم کریںمنور حسن
بہترہوتارینٹل منصوبوںمیں ہاتھ رنگنے والوںسے بھی پائی پائی وصول کرنے کاعہدکرتے.
ONTARIO, CANADA:
جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن نے وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے قوم سے خطاب کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ بہتر ہوتا کہ وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ سے پیسے وصول کرنیوالوںکیساتھ ساتھ رینٹل پاورمنصوبوںمیںاربوں روپے سے ہاتھ رنگنے اورقومی دولت لوٹ کرسوئس بینکوںمیںجمع کرانیوالوںسے بھی ایک ایک پائی وصول کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ۔
وفودسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا 5سالہ دور کرپشن کی کمائی کو تحفظ دینے کیلیے عدلیہ سے محاذ آرائی میں گزرا ہے۔ خود وزیراعظم پرکرپشن کے کئی الزامات ہیں۔ کرپشن سے ہاتھ رنگنے والے اب مصنوعی احتساب کے ذریعے ایک دوسرے کی لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کیلیے متفق ہو چکے ہیں۔ صدر سمیت کوئی حکومتی عہدیدار عدلیہ کے احکامات پرکان دھرنے کو تیار نہیں۔
اعلیٰ عدلیہ 5 سال سے صدر کے دو عہدوں کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دے رہی ہے اور صدر سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ شریک چیئرمین کا عہدہ چھوڑ دیں لیکن زرداری نے ایوان صدر کو پی پی کے ہیڈآفس میں بد ل کر صدر مملکت کے غیرجانبدارانہ تشخص کی دھجیاں بکھیردیں۔