عید پنجاب پولیس کاسیکیورٹی پلان تیار50 ہزار اہلکارتعینات ہو نگے

تمام افسروں، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،آئی جی


سید مشرف شاہ September 23, 2015
اچھی ڈیوٹی دینے والے افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ،ڈاکٹر حیدر اشرف فوٹو : فائل

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں حساس اداروں کی طرف سے دہشتگردی کی اطلاعات پر ممکنہ دہشتگردی کی واردات کو روکنے ، عید الاضحیٰ پر امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کیلیے پنجاب پولیس کی طرف سے جامع سیکیورٹی پلان تیار کرکے حتمی شکل دیدی گئی۔

تمام افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے اورتمام ٹریننگ سینٹرز کو کھلا رکھنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ 50793 افسروں و اہلکاروں کو حساس مقامات ، تجارتی مراکز، مساجد، مدارس اوراہم سرکاری عمارات پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکیورٹی پلان آٓئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایت پر تیار کیا گیا اور تمام سی سی پی اوز، آر پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جی آپریشن لاہور سمیت دیگر افسران کو امن وامان کے حوالے سے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

حساس اداروں کی طرف سے عید کے موقع پر دہشتگردی کے حوالے سے 15اضلاع کو حساس بھی قرار دیا گیا ہے جن میں لاہور، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، شیخوپورہ، خانیوال، ساہیوال، گجرات، پاکپتن،بہاولپور، بہاونگر، وہاڑی، جھنگ شامل ہیں ۔

سکیورٹی پلان کے مطابق عید کے موقع پر 252 گزٹیڈ آفیسر، 736انسپکٹر، 1991سب انسپکٹر، 3170اے ایس آئی، 2106ہیڈ کانسٹیبل، 27642 کانسٹیبل، 11046 پولیس قومی رضا کار، جبکہ سپیشل پولیس کے 3850اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی جبکہ صوبے بھر میں حساس مقامات پر 104واک تھرو گیٹس، 7494 میٹل ڈیٹیکٹر اور 337سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں مذکورہ اہلکار 15550مساجد، 1197امام بارگاہوں اور 1325کھلے مقامات پر نمازیوں کے علاوہ دیگر 18071 مقامات پربھی سیکیورٹی کے فرائض ادا کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں