لاکھوں فرزندان توحید کی مناسک حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی

مسجد نمرہ میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ خطبہ نے حج کا خطبہ دیا جس کے بعد عزام کرام نے نماز ظہراورعصراکھٹی ادا کیں


ویب ڈیسک September 23, 2015
عازمین مزدلفہ میں نماز مغرب اور عشاء ادا کریں گے جب کہ رات کھلے آسمنا تلے گزاریں گے۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید حج کا خطبہ سننے اور نماز ظہر اور عصر کی ادائیگی کے بعد مناسک حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں۔

دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے میدان عرفات میں جمع ہوئے جہاں مسجد نمرہ میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ خطبہ نے حج کا خطبہ دیا جس کے بعد عزام کرام نے نماز ظہر اور عصر اکھٹی ادا کیں، نماز ظہروعصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفات ہوگا جس میں فرزندان توحید اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں گے۔

سورج غروب ہونے سے پہلے تمام عازمین مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں نماز مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کی جائے گی اور پھر کنکریاں جمع کرنے کے بعد عازمین کرام رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

10 ذوالحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام منیٰ واپس پہنچیں گے جہاں وہ پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ رمی جمرات کے بعد حجاج کرام بال منڈوا کر اپنے احرام کھول دیں گے۔

حجاج کرام 11 اور 12 ذوالحجہ کو بھی شیطان کو کنکریاں ماریں گے جس کے بعد مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ 12 ذوالحجہ کو حجاج کرام کے لئے لازم ہے کہ وہ مسجد الحرام پہنچ کر طواف کریں جس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔

رواں برس دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی لاکھوں عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے۔ حج کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ مسجد الحرام میں زخمی ہونے والوں کے لئے دوران حج ایمبولنس کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے جس میں زخمیوں کے علاج و معالجے کے لئے طبی عملہ ہر وقت موجود رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں