غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
2 کروڑ 20 لاکھ ریال سے تیار غلاف کعبہ میں 150 کلو گرام خالص سونا اور چاندی کے تار استعمال کئے گئے ہیں
خالص سونے اور چاندی کے تاروں اور ریشم سے تیار غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔
خالص سونے اور چاندی کے تاروں اور ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب میں گورنر مکہ سمیت اعلی حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ 2 کروڑ 20 لاکھ ریال سے تیار غلاف کعبہ میں 150 کلو گرام خالص سونا اور چاندی جب کہ670 کلو گرام خالص ریشم استعال کی گئی ہے۔
غلاف پر بیت اللہ کی حرمت، حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں جب کہ اس کا سائز658 مربع میٹر اور یہ 47 حصوں پر مشتمل ہے۔ ہر حصہ14میٹر طویل اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔ اتارے جانے والے غلاف کے ٹکڑے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ غلاف کعبہ ہر سال 9 ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے جب کہ بیت اللہ کو غسل ہر سال 2 مرتبہ شعبان المعظم اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x37m5uk_ghilaf-e-ka-aba-changed_news