حکومت ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں ناکام ہوچکی

2شہداکی ایف آئی آر آئی جی اور ڈی جی رینجرز کے خلاف درج کروائیں گے.

کارکنان کے قاتل حکومت صفوں میں موجود ہیں، ڈاکٹر محمد فیاض کی گفتگو. فوٹو: فائل

KARACHI:
اہلسنت و الجماعت کے رہنما ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا ہے کہ اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کے قاتل حکومتی صفوں میں موجود ہیں۔


شہدا کے قتل کی ایف آئی آر آئی جی سندھ پولیس اور ڈی جی رینجرز کیخلاف درج کرائیں گے، انھوں نے کہا کہ ہمارے شہدا کے خون کی قاتل حکومت ہے حکومت ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے،۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلستان جوہر میں مدرسہ دار الخیر کے سامنے اہلسنت و الجماعت کے کارکنان اور مدرسے کے طلبا عبد العزیز اور عبد الرؤف کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،س موقع پر جے یو آئی (س) کے رہنما مفتی عثمان یارخان نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ مقتولین کو جمعہ کے روز ابوالحسن اصفہانی روڈ پر سفاری پارک کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا،نماز جنازہ میں اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کے علاوہ علاقائی مکینوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں نے کہاکہ آئے روز کراچی میں اہلسنت کے جنازے حکمرانوں کے منہ پر سوالیہ نشان ہیں، سندھ حکومت کو کرپشن سے فرصت ہو توکراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سد باب کرے، کراچی کے عوام اپنی حفاظت خود کریں تو ان کی بہتری اسی میں ہے کیونکہ آج کل جتنی بھی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں ہورہی ہے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ہم ان 2شہداکی ایف آئی آر آئی جی سندھ پولیس اور ڈی جی رینجرز کے خلاف درج کروائیں گے کیونکہ جس وقت ان کو ٹارگٹ کیا گیاتو کچھ ہی فاصلے پر رینجرز اور پولیس موجود تھی جنھوں نے بجائے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کے الٹا ہمارے ان کارکنوں پر بندوقیں تان لیں جو لاشوں کو اٹھانے جائے وقوع پر پہنچے تھے۔
Load Next Story