پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کو رہا کر دیا گیا

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض قاسم ضیاء کی ضمانت منظور کی تھی

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما کو گزشتہ ماہ 8 کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد فراڈ کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کو رہا کردیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کو رہا کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ کی جج عائشہ ملک نے قاسم ضیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی تاہم عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بینک فراڈ کیس میں گرفتار قاسم ضیاء کی ضمانت منظور کر لی تھی۔


واضح رہے کہ نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما کو گزشتہ ماہ 8 کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x37mkbe_qasim-ali-zia_news
Load Next Story