روس میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا گیا

مسجد میں بیک وقت 10 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے جب کہ اس کی تعمیر پر 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے

مسجد میں بیک وقت 10 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے جب کہ اس کی تعمیر پر 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے، فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI:
روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا جس میں بیک وقت ہزاروں افراد نماز ادا کرسکیں گے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے مسجد کی افتتاحی تقریب میں ترکی کے صدر طیب اردوان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے اعزازی مہانوں کی حیثیت سے شرکت کی جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ مسجد نہ صرف ماسکو بلکہ روسی مسلمانوں کا سب سے بڑا روحانی مرکز ثابت ہوگی اور یہ جگہ مسلمانوں کے لیے تعلیم، انسانی خدمت اور اسلام کی اصل اقدار کا ذریعہ بن جائے گی۔


داعش پر تبصرہ کرتے ہوئے ولادیمر پوٹن کا کہنا تھا کہ وہ اس جہادی گروپ کی مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو اسلام کی غلط تصویر پیش کر رہے ہیں اور اس سے لوگوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے جذبات ابھر رہے ہیں۔

ماسکو میں تعیمر کی جانے والی یہ مسجد 20 ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر کی گئی ہے جس میں بیک وقت 10 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے اور اس سے روس بھر میں بسنے والے 2 کروڑ سے زائد مسلمان فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ مسجد کی تعمیر پر 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے اور اس کی تکمیل میں 10 سال لگے۔

https://www.dailymotion.com/video/x37m3rj_biggest-mosque-in-europe_news
Load Next Story