مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی شہید

مغربی کنارے کے شہر ہربن میں گزشتہ روز اسرائیلی فوجی نے قریب سے گزرنے والی لڑکی پر گولیاں برسادیں


مغربی کنارے کے شہر ہربن میں گزشتہ روز اسرائیلی فوجی نے قریب سے گزرنے والی لڑکی پر گولیاں برسادیں، فوٹو:فائل

مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی کے ہاتھوں شہید ہونے والی لڑکی کی تدفین کے بعد اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے شہر ہربن میں گزشتہ روز اسرائیلی فوجی نے ایک لڑکی پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی پر ہی شہید ہوگئی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق خاتون نے فوجی پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے فائرنگ کی جب کہ شہید ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ بے گناہ تھی اور اسرائیلی فوجی نے جان بوجھ کر اسے فائرنگ نشانہ بنایا اور کئی گولیاں ماریں جس سے واقعہ میں نفرت انگیزی اور تعصب کا اظہار ہوتا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/girl/girl.webp

ادھر شہید ہونے والی لرکی ہدیل ال ہیشلامون کی نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی اور تدفین کے بعد نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا جس پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے شیل برسائے جب کہ واقعہ کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں