دنیاجان لے پاکستانی بہادرقوم ہیںجنرل خالد وائیں

ملک کوغیرروایتی جنگی حالات کے باعث خطرناک نتائج کاسامناہے،کاکول میں خطاب۔

عالمی منظرنامے پرتیزی سے وقوع پذیر واقعات کے باعث ملک میں عدم استحکام پیدا ہواہے. فوٹو: فائل

KARACHI:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران عالمی منظرنامے پرتیزی سے وقوع پذیر ہونیوالے واقعات کے باعث پاکستان میں عدم استحکام پیداہواہے۔


ہماری آزادی وخودمختاری کوغیر روایتی جنگی حالات کے باعث خطرناک نتائج کاسامنا ہے۔ دنیا جان لے کہ پاکستانی عوام ایک بہادر اور باہمت قوم ہیں جنہیں مٹھی بھر شدت پسند عناصر یرغمال نہیں بناسکتے۔ہفتے کو کاکول میں 126ویں پی ایم اے لانگ کورس پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ آج ہرپل بدلتے حالات اور ٹیکنالوجی کی زبردست ترقی کے پیش نظر مستقبل کی عسکری قیادت کواپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مستقبل کے چیلنجز سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اورعالمی امن کے فروغ کا خواہاں ہے کیونکہ یہی پاکستان کے اندرونی استحکام کی ضمانت ہے۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹ افسران کے والدین کوپاک فوج کے باصلاحیت افسران بننے پرمبارکباددی اور افسران کوایوارڈدیے۔
Load Next Story