بھارت کی پاکستانی سرحد کے ساتھ جنگی مشقوں کی تیاریاں
اکتوبر میں شروع ہونے والی ان مشقوں کی نئی دلی میں موجود پاکستانی حکام کو پیشگی اطلاع دیدی گئی، بھارتی میڈیا
بھارت نے راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کی تیاری شروع کردی ہے جس کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاکستانی سرحد کے ساتھ کی جانے والی جنگی مشقوں کے دوران جوہری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بھاری اسلحہ اور ڈرون کا بھی استعمال کرے گا جب کہ ان مشقوں میں 30 ہزار فوجی حصہ لیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان جنگی مشقوں کے دوران پہلی بارسیٹلائٹ اور ڈرون کے ذریعے دوسری جانب کے علاقوں کی لی گئی تصاویر کے مطابق بھارتی فوج مشقیں کریں گی جب کہ اکتوبر میں شروع ہونے والی ان مشقوں کے دوران پیرا شوٹر کو حریف کی سرحد میں اتارنے کی بھی مشق کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں موجود پاکستانی حکام کو ان جنگی مشقوں سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے جو کہ پرائر پرمیشن پروٹوکول کا حصہ ہے جب کہ پاکستانی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت 4 سال میں ایک بار اس طرح کی جنگی مشقیں کرتا ہے اس لیے پاکستان کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔