کلثوم چانڈیو پر فائرنگ کا مقدمہ درج تحقیقات کا آغاز

خاتون رکن اسمبلی کو نامعلوم ملزمان نے پنجاب چورنگی کے قریب نشانہ بنایا تھا.


Staff Reporter October 21, 2012
فوٹو: محمد ثاقب/ایکسپریس

رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیو نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ۔

ڈیفنس پولیس کے مطابق پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 365/12 بجرم دفعہ 324/34 کے تحت 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف کلثوم چانڈیو کی مدعیت میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کلثوم چانڈیو نے بیان دیا ہے کہ وہ پنجاب چورنگی کے قریب سروس روڈ پر گاڑی سے اتر کر ٹیلی فون پر بات چیت کررہی تھیں کہ اسی دوران 2 ملزمان آئے اور انھوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئیں،اس ضمن میں ایس ڈی پی او ڈیفنس ڈی ایس پی ضمیر عباسی نے بتایا کہ پولیس نے کلثوم چانڈیو کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں