جنرل راحیل مجھ سے بہترآرمی چیف ہیںپرویز مشرف

1999ء میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اورفرقہ وارانہ دہشتگردی تھی ہم نے کراچی کواپنے دورمیں روشنیوں کاشہربنایا، پرویز مشرف


Online September 24, 2015
1999ء میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اورفرقہ وارانہ دہشتگردی تھی ہم نے کراچی کواپنے دورمیں روشنیوں کاشہربنایا، پرویز مشرف فوٹو: فائل

سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ جنرل راحیل جوکررہے ہیں وہ لیڈرشپ کا تقاضہ ہے۔وہ مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کارگل میں پہلی بارہم نے بھارت کوپکڑا۔فوج کی کامیابی کوسیاسی میزپرشکست دی گئی، اگرہم وہاں ہوتے توآج بھارت کو جارحیت کی مجال نہیں ہوتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ 20کروڑکی آبادی پاکستان کی طاقت ہے ۔ہمیں کشمیراورسرکریک کامسئلہ حل کرکے بھارت سے پرامن تعلقات قائم کرنے ہیں۔

پاکستان مسلم امہ اورمسلم ممالک میں کرداراداکرسکتاہے۔ ان کاکہناتھاکہ ہمیں پاکستان میں تیسری قوت بنانی ہے اگرمسلم لیگی دھڑے متحدہوجائیں توتیسری قوت بن سکتی ہے۔انھوں نے کہاکہ 1999ء میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اورفرقہ وارانہ دہشتگردی تھی ہم نے کراچی کواپنے دورمیں روشنیوں کاشہربنایا،ہم نے کسی پردباؤڈالااورکسی سے مفاہمت کی یہ گورننس کامعاملہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں