طویل مذاکرات کے بعد ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

مذاکرات میں کمشنر اور ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے.


Staff Reporter October 21, 2012
الطاف حسین واحد لیڈرہیںجوعوام سے حقائق نہیں چھپاتے، رکن رابط کمیٹی اشفاق منگی. فوٹو فائل

واٹر ٹینکرز ایسویسی ایشن نے کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی اور ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید سے طویل مذاکرات کے بعد ٹینکرز کی ہڑتال ختم کردی۔

ہفتہ کو کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید،ٹینکرز ایسوسی ایشن و ہائیڈرینٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ٹینکرز مالکان نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کا ناروا سلوک بند کرایا جائے۔

زیرزمین پانی فراہم کرنے والے ہائیڈرینٹس کو فوری طور پر لائسنس جاری کیا جائے، ٹینکرز کے ذریعے بورنگ کا پانی صنعتی اداروں کو فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، پانی کے فلنگ ریٹس کم کیے جائیں، ہڑتالوں کے دوران نذرآتش ہونے والے ٹینکرز کا معاوضہ دلایا جائے، قانونی طور پر چلنے والے ہائیڈرنٹس بند نہ کیے جائیں اور حکومت کو عدم ادائیگی کی صورت میں صرف ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے، اس موقع پر کمشنر کراچی نے ایسوسی ایشنز کے رہنمائوں کے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد واٹر ٹینکرز ایسویسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا، دریں اثنا ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلیے بدھ کو ٹینکرز ایسوسی ایشن اور ہائیڈرنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کو طلب کیا ہے جس میں فلنگ ریٹس اور دیگر حل طلب معاملات پر پیش رفت کی جائیگی، ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی یونس نے کہا کہ ہفتہ کو کمشنر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے ساتھ ہمارے مذاکرات ہوئے جس میں انھوں نے ہمارے مطالبات منظور کرلیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں