عید الاضحیٰ کل منائی جائیگی پختونخوا میں 2 عیدوں کی روایت برقرار
مساجد، عیدگاہوںمیں نمازعیدادا کی جائے گی، علمائے کرام فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالیں گے
ملک بھر میں عید الاضحیٰ کل مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ خیبر پختونخوا میں2 عیدیں منانے کی روایت برقرار ہے، پشاور اور کئی علاقوں میں آج عیدمنائی جارہی ہے۔
جمعے کوملک بھرکی مساجد، عید گاہوں اورکھلی جگہوں پر نمازعیدکے اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں خطیب و علمائے کرام اپنے خطبات میں عیدالاضحیٰ کی اہمیت اورفلسفہ قربانی پرروشنی ڈالیں گے، اس موقع پر ملکی سلامتی کیلیے دعائیں مانگی جائیں گی۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے مسلمان جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں پر پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔
شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پرگاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف2 عیدوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پشاور سمیت صوبے پختونخواکے بعض اضلاع اورقبائلی علاقوں میں آج (جمعرات کو) عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ افغان بستیوں میں بھی عید ہوگی جبکہ ڈی آئی خان، کرک، سوات، مانسہرہ، دیر، ایبٹ آباد، ہری پور، طورغر سمیت اکثراضلاع اور ملک کے باقی حصوں میں عیدالاضحیٰ جمعے کومنائی جائے گی۔
صوبے میں2عیدوں کے معاملے اور متنازع اعلانات کے بعد عوام تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں، مقامی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے جمعرات کو عیدکا اعلان کیا ہے جبکہ بیشتر علما نے سعودی عرب سے پہلے عید اور قربانی کوخلاف شرع قراردیاہے۔