مسلمان بھی امریکا کا صدر بن سکتا ہے ہلیری کلنٹن
بن کارسن کے بیان پر امریکا میں مقیم مسلمانوں اور انسانی حقوق کی حامی بعض تنظیموں نے سخت تنقید کی ہے
امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایک مسلمان بھی امریکا کا صدر بن سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ صدارتی امیدوار بن کارسن نے حال ہی میں ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان کو امریکا کا صدر نہیں بننا چاہیے کیونکہ امریکا کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا، ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نظر میں ایک مسلمان کے امریکا کا صدر بننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
بن کارسن کے بیان پر امریکا میں مقیم مسلمانوں اور انسانی حقوق کی حامی بعض تنظیموں نے سخت تنقید کی ہے اور ان سے اس بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔